میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت راول کے شاندار84اننگ کی بدولت7وکٹوں کے نقصان پر 286رنز بنا لئے

ہملٹن (سپورٹس ورلڈ نیوز)  نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام تک میزبان ٹیم نے جیت راول کے شاندار84اننگ کی بدولت7وکٹوں کے نقصان پر 286رنز بنا لئے ،دن کے اختتام تک کریز پر وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلنڈل 12اور نیل ویگنر ایک رنز کے ساتھ موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم اور جیت راول نے اننگ کا آغاز ،ٹام لیتھم 22رنز کے بنانے کے بعد میوگل کیومز کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،اس کے بعد راول اور ولیمسن نے ٹیم کے مجموعے میں ویسٹ انڈیز کے بائولنگ لائن کی سخت مزاحمت کے باعث89رنز بنا پائے،کپتان ولیمسن نے 43رنز کی اننگ کھیلی۔ نیوزی لینڈ کے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 63گیندوں پر58رنز بناکر ٹیم کے مجموعے کو مستحکم کیا۔ دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 7وکٹوں کے نقصان پر 286رنز بنا لئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شانن گبرائیل نے 3اور میوگل کیمزنے 2وکٹیں لی ،جبکہ کیمار راچ اور رے مون ریفر کے حصے ایک،ایک وکٹ آئی۔ دو میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈکوایک صفرکی برتری حاصل ہے۔