مینزانٹر کالجز والی بال ٹورنامنٹ گورنمنٹ کالج متھرہ ،یونیورسٹی کالج اور گورنمنٹ کالج تنگی کی ٹیمیں نے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیر اہتمام جاری مینزانٹر کالجز والی بال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میچزمیں گورنمنٹ کالج متھرہ کی ٹیم ،یونیورسٹی کالج اور گورنمنٹ کالج تنگی نے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔تعلیمی بورڈ پشاور کے جمنازیم میں کھیلے جانیوالے والی بال کے مقابلوں کے پہلے میچ میں گورنمنٹ کالج متھرہ کی ٹیم نے ایڈورڈ کالج پشاور کو 25-13اور25-10سے ہرایا۔دوسرے میچ میںیونیورسٹی کالج بوائزنے آئی سی ایم ایس کو 25-21اور25-23سکور جبکہ گورنمنٹ کالج تنگی نے یونیورسٹی کالج کی ٹیم کو 25-24اور25-22سے شکست دیکر کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ،آج کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائینگے۔