نجم سیٹھی نے ملکی مفادات کوبالائے طاق رکھ کربگ تھری قبول کیا،پی سی بی اوربی سی سی آئی کامعاہدہ کاغذ کاایک ٹکڑاہے :ذکا اشرف

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز)  سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہاہے کہ نجم سیٹھی نے ملکی مفادات کوبالائے طاق رکھ کربگ تھری قبول کیا،پی سی بی اوربی سی سی آئی کامعاہدہ کاغذ کا ایک ٹکڑاہے۔ تفصیلات کے مطابق ذکا اشرف کاکہناتھاکہ بھارت کیخلاف پی سی بی کوکیس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،پی سی بی اوربی سی سی آئی کامعاہدہ کاغذکاایک ٹکڑاہے،معاہد ے میں عالمی ثالثی کورٹ میں جانے کی شق ہوتی توپاکستان کوفائدہ ہوتا جبکہ عالمی ثالثی کورٹ کی شق شامل کرنے پرزوردیاجسے بھارت نے قبول نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ بگ تھری اور بھارت سے معاہدے کیلئے مجھ پربہت دباؤ ڈالا گیا مگرمیں نے انکارکردیا،انگلش بورڈکے سربراہ جائلزکلارک نے مجھے منانے کی کوشش کی تھی۔