نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج نجم سٹھیی65 برس سے زاہد ہونے کے باعث اس عہدے کے اہل نہیں ہیں،درخواست گزار

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کی تعیناتی کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔یہ درخواست مقامی شہری فرزانہ بی بی نے ناہید بیگ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ قوانین اور سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت 65 برس سے زائد عمر کے کسی شخص کو کسی ادارے کا سربراہ مقرر نہیں کیا جاسکتا، درخواست میں کہا گیا کہ حکومت نے من پسند شخص کو نوازنے کیلئے پی سی بی کا سربراہ مقرر کیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نجم سٹھیی کی عمر 65 برس سے زیادہ ہونے کے باعث وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نجم سیٹھی کے تقرر کو قواعد ضابطہ کیخلاف ہونے کی بناء پر کالعدم قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیاجائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ آج اس کیس کی سماعت کریں گے۔