نوجوانوں کو کھیل کھود جیسے مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیناچاہئے کیونکہ اس سے بچے غلط مصروفیات سے بچ سکتے ہیں : حاجی ہدایت اللہ

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز)سابق صوبائی وزیر حاجی ہدایت اللہ نے کہاہے کہ نوجوانوں کو کھیل کھود جیسے مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیناچاہئے کیونکہ اس سے بچے غلط مصروفیات سے بچ سکتے ہیں بلکہ ان میں آگے بڑھنے اور ہار جیت کوبرداشت کرنے کا صلہ پیداہوتاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمخانہ گراؤنڈ میں بشیر بلور کے نام سے منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ آج کے نوجوانوں میں ہار جیت کو برداشت کرنے کے حوصلے کا فقدان ہے اسی لئے مناسبت سے سپورٹس کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ اے این پی کے دور حکومت میں تعلیم اور صحت کے ساتھ شعبہ سپورٹس کے فروغ کیلئے کافی کام کیا جسکی وجہ سے پشاور شہر میں قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے تاہم موجودہ حکومت کے دور میں کھیلوں کے بین الاقوامی بلکہ قومی مقابلے بھی منعقد نہ ہوسکے جوکہ افسوسناک ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ اگلی حکومت اے این پی کی ہوگی اور صوبے میں کھیلوں کی ترقی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیاجائیگاکیونکہ اسے براہ راست نوجوان نسل وابستہ ہے