نویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوپن گالف چمپیئن شپ کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد( سپورٹس ورلڈ نیوز ) نویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوپن گالف چمپیئن شپ کا آغاز آج سے مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آبادمیں ہو گیا ۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سروسز کنٹرول بورڈ کے صدر ریئر ایڈمرل سید بشیر احمد تھے۔یہ چار روزہ چمپیئن شپ 5تا8نومبر تک کھیلی جائے گی۔

چمپیئن شپ کے دروان پانچ کیٹیگیریزکے درمیان مقابلے منعقد ہوں گے جن میں پروفیشل، سینئر پروفیشنل، امیچر، لیڈیز اور جونیئرکیٹیگری شامل ہیں۔ تقریباً 350پروفیشنلزاور امیچرز گالفرز اس چمپیئن شپ میں حصہ لیں گے۔