نویں چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوپن گالف چمپیئن شپ 2017اختتام پذیر ۔ مار گلہ گرینز گالف کلب اسلام آبا د کے افضال احمدنے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز) مار گلہ گرینز گالف کلب اسلام آبا د میں کھیلی جانے والی چار روزہ نویں چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوپن گالف چمپیئن شپ 2017اختتام پذیر ہو گئی۔مار گلہ گرینز گالف کلب اسلام آبا د کے افضال احمدنے چمپیئن شپ اپنے نام کرلی جبکہ اسلام آباد گالف کلب کے حمزہ امین نے ہول اِن ون کر کے دادِ تحسین سمیٹی۔چمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گالفرز میں انعامات تقسیم کئے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔


چمپیئن شپ کا انعقاد 5تا8نومبر2017تک ہوا جس میں ملک بھر سے پروفیشنلز، سینئر پروفیشنلز،امیچرز، لیڈیز اور جونیئر ز کٹیگیری کے 350سے زائد گالفرز نے شرکت کی۔ چمپیئن شپ کی اختتامی تقریب میں عسکری و سول شخصیات اور ملک بھر سے گالفرز کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔