نیزا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ دوسرے روز مینز سنگل کے پری کوارٹرفائنل، انڈر 18 کے پہلے راؤنڈ کے میچز ہوئے

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیزا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز مینز سنگل کے پری کوارٹرفائنل جبکہ انڈر 18 کے پہلے راؤنڈ کے میچز ہوئے۔ مینز سنگل میں رشید ملک نے اکرام اللہ 6-2, 6-1 سے، عقیل خان نے یوسف خان کو 6-2, 6-3 سے، شہزاد خان نے پیرازدہ دریاب 6-0, 6-1 سے، مزمل مرتضیٰ نے شاہد آفریدی کو6-3, 6-3 ، مدثر مرتضیٰ نے فیاض خان کو 6-0, 6-2 سے، ہیرا عاشق نے شعیب خان کو 6-3, 7-5 سے، عثمان رفیق نے نعمان آفتاب کو 6-3, 6-2 سے ہرا کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انڈر18 کے پہلے راؤنڈ میں یوسف خان نے احمد سمیر کو 8-1 سے، صمد اریجو نے عبدالحنان خان کو 8-5 سے، افہام نے احمد بلاول کو 8-3 سے، محمد شعیب نے رؤف کو 8-0 سے، احمد کامل نے عثمان علی کو 8-1سے، فرمان شکیل نے اشیش کمار کو 8-5 سے، موسیٰ چودھری نے احسن علی کو 8-3 سے،حافظ ارباب علی نے فیضان فیاض کو 8-1 سے، آفتاب نعمان نے اسد اللہ کو 8-3 سے، اظہر افتخار نے حسن علی کو 8-3 سے ، نعلین عباس نے احمد نواز کو 8-1 سے ہرا کر دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔