نیشنل بنک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کے فیصلے نشتر کلب ،باؤنس کلب ،آرام باغ کلب اور اومیگا کلب کی فتوحات

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے آرام باغ کورٹ پر جاری “13ویں نیشنل بنک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ “میں مزید چار میچوں کے فیصلے ہوگئے ،کھیلے گئے پہلے میچ میں نشتر کلب نے ملیر ٹروجن کو 51-47پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح نشتر کلب کی جانب سے محمد شبر نے شاندار کھیل کا امظاہرہ کرتے ہوئے تھری پوائنٹرزکی مدد سے 21پوائنٹس اسکو ر کئے جبکہ طلحہ امجد نے 14اور علی چن زیب نے 8پوائنٹس اسکور کئے رنر اپ ملیر ٹروجن کلب کی جانب سے فہد خان 12،احد خان 10اور محمد علی نے 8پوائٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔کھیلے گئے دوسرے میچ میں باؤنس کلب نے اپنی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مد مقابل ون یونٹ کلب کو 57-47پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح باوئنس کلب کی جانب سے تجمل حسین 18،شبر حسین 17اور ضیاء احمد 15جبکہ رنر اپ ون یونٹ کلب کی جانب سے تاشفین زیدی15اور سالار حسین نے 8پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔ تیسرے میچ میں آرام باغ کلب نے مد مقابل کراچی یوتھ کلب کو 74-34پوائنٹس سے ڈھیر کردیا ،فاتح آرام باغ کلب کی جانب سے زین العابدین 22،راج کمار لکھوانی 22اور شہریار خان نے 16جبکہ رنر اپ کراچی یوتھ کلب کی جانب سے وسیم رسول 10محمد حسین 10اور فہیم خان نے 8پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں اومیگا کلب نے عثمان کلب کو 67-48پوائنٹس سے ہرا دیا فاتح اومیگا کلب کی جانب سے طاہر نقاش 23،تیمور ظہیر 14اور ندیم راؤ 11پوائنٹس جبکہ رنر اپ عثمان کلب کی جانب سے محمد حسن 12،عثمان خواجہ 8،حمزہ خواجہ 8اور محمد احمد 8پوائنٹس کے ساتھ بیسٹ اسکورر رہے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال ،ممتاز احمد ،عامر غیاث ،عامر شریف ،محمد شبر ،غلام محمد ،زاہد ملک ،جاوید میمن نے انجام دیئے