نیشنل بینک آئی سی اے سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح فوادمحسن کرینگے

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) نیشنل بینک کے تعاون سے اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام این بی پی ٰآئی سی اے سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کل بروز بدھ صبح9:00 بجے ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈاسلام آباد پر ہو گا اس کے مہمان خصوصی نیشنل بینک کے ریجنل ہیڈ اسلام آباد فواد محسن ہونگے اور افتتاح کرینگے اس موقع پر شعبہ اسپورٹس کے ایونٹ مینجر انورفاروقی ،علیم خان موسی ،مہتاب صدیقی اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ناصر، سیکریٹری شکیل شیخ اور دیگر موجود ہونگے ۔