نیشنل بینک آف پاکستان اوپن سینئرز انڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ ،8دسمبر سے 14 دسمبر کے دوران کراچی میں کھیلی جائے گی

کراچی(سپورٹس ورلڈ نیوز) سندھ ٹینس ایسو سی ایشن 8دسمبر سے 14 دسمبر کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان اوپن سینئرز اینڈ جونئرز ٹینس چیمپئن شپ 2018 کریک کلب ڈی ایچ اے کراچی میں منعقد کرے گی جسے نیشنل بینک آف پاکستان نے اسپانسر کیا ہے، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے اس منظور شدہ گریڈ 2 ایونٹ کی انعامی رقم پچاس ہزار روپے ہے اور اس میں جونئیرز 18سنگلز۔ گرلز18سنگلز جونئرز ڈبلز۔ انڈر 16.14.12 .10کے سنگلز ، سینئرز 35 پلس اور 60پلس سنگلز کے نیشل رینکینگ ایونٹ شامل کئے گئے ہیں ۔ تمام مقابلے پی ٹی ایف کے منظور شدہ فارمٹ کے مطابق کھیلے جائیں گے،
جبکہ سندھ رینکینگ ایونٹس میں مینز سنگلز۔ اور پاکستان سافٹ ٹینس ایسو سی ایشن کے ٹیکنیکل تعاون سے سافٹ ٹینس انڈر 21 بوائز اور انڈرسافٹ ٹینس 21گرلز کے ایونٹ بھی رکھے گئے ہیں۔تمام غیر مقامی کھلاڑیوں کو پی ٹی ٰایف کے قوانین کے مطابق ڈیلی الاونس اور ٹریولنگ الاونس دیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں انٹری محمد خالد رحمانی ، سینئر نائب صدر سنڈھ ٹینس ایسو سی ایشن کو sindhtennis@gmail.com پر یا واٹس ایپ نمبر 0300 3607209 پر بھیجی جاسکتی ہے۔
انٹری بھیجنے کی آخری تاریخ 6دسمبر ہے۔
آرگنائزنگ کمیٹی میں خواجہ سعید حئی صدر۔ گلزار فیروز۔ خالد شمسی ۔ اور مشتاق احمد نائب صدور ۔ محمد خالد رحمانی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور ریفری عظمت اللہ خان ۔ ایونٹ کوآرڈینیٹر ۔ سرور حسین میڈیا کو آرڈینیٹر۔ اور ممبران میں قدسیہ راجہ۔ فرح ریاض۔ ارم بخاری۔ رئیسہ اشفاق۔عشرت زہرہ ۔ افتاب خان اور کریم گل شامل ہیں