نیشنل بینک انٹر اکیڈمی انڈر – 17 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 24 نومبر کو ہوگا

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) نیشنل بینک انٹر اکیڈمی انڈر – 17کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کراچی کے حالات کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا 24 نومبربروز ہفتہ دوپہر1:00 بجے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن کراچی پر معمار کرکٹ اکیڈمی اور آزاد کرکٹ اکیڈمی کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائیگا اس کے مہمان خصوصی نیشنل بینک کے صدر طارق جمالی ہونگے اس کا اعلان شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبا ل قاسم نے کیا ہے