نیشنل بینک اور ٹریفک پولیس عوام کی فلاح و بہود کے ہر منصوبے میں شرکت کرتے رہے گئے ٹریفک قوانین آگہی واک سے صدرنیشنل بینک سعید احمد, ڈی آئی جی پی ٹریفک عمران یعقوب مہناس اور دیگر کا خطاب ۔

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے کہا ہے کہ بینک قومی بینک ہونے کے ناطے عوام کی فلاح بہبود کے ہر منصوبے میں اپنابھر پور کردار ادا کرتا رہے گا اور جہاں اس ملک کے عوام کو ہماری ضرورت پڑی نیشنل بینک کا ہر فر د حاضر خدمت ہوگا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے آج نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن اور کر اچی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے تیسری ٹریفک قوانین آگاہی واک کے اختتام پر واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل بین کے اعلی افسران کے علاوہ پولیس انتظامیہ ،رینجرز ، سول سوسائٹی کے افراد ، کھیلوں اور دیگر مکتبہ فکر کے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی سعید احمدنے کہا کہ ہمارے ملک کے عوام کو ملک کے قوانین سے آگاہی دلانا بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے آگاہی دلانے میں اپناکردار ادا کرے اور انشاء اللہ نیشنل بینک اس سلسلے میں اپناکردار ادا کرتا رہے گا انہوں نے اعلان کیا کہ ہر سال یہ واک منعقد ہوتی رہے گی انہوں نے واک کے انعقاد میں محکمہ پولیس کے علاؤں میڈیا سے بھی اظہار تشکرکیا کہ انہوں نے نیشنل بینک کی اس نیک کا م میں بھر پور مدد کی ڈی آئی جی پی ٹریفک عمران یعقوب مہناس نے خطاب کرتے ہوئے کہا نیشنل بینک نے اس واک کا انعقاد کرکے نہ صرف یہ کہ محکمہ ٹریفک پولیس کی مدد کی ہے بلکہ عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کی ہے انہوں نے کہ کے میری خواہش اور تجویز ہے کہ نیشنل بینک اسکولوں کی سطح پر اس قسم کی واک کا انعقاد کرے اور تعلمی اداروں میں سمینار اور کلیلنکس آرگنائز کریں تاکہ عوام کو اس اہم مثلے سے آگاہ کیا جاسکے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل دارمد کرے اور ایک اچھے پاکستانی ہونے کا ثبوت فراہم کریں تقریب سے فیصل احمد ٹوپرا ،محسن فرقان ، اور اویس اسد خان نے بھی خطاب کیا تقریب کی نظامت غلام محمد خان نے کی تقریب میں سعیداحمدآرائیں،محمدارشد صدیقی ، اقبال واحد،انور موٹن، سلطانہ ناہید ، زاہد محمود چوہداری ،طارق فضل ، ایس ایچ ارتضی کاظمی ، عبدالواحید سیٹی، سید جمال باقر، آغاہ حکیم ، عزرا نائلہ عزیر، سید ابن حسن ، نگین رضوی ، قاضی شہاب، شاہد سعید ، انور فاروقی ،محمد جاوید ، عظمت اللہ خان ، سلیم ولی ، زاہد شہاب ، ابوزر امرؤ ، افشاں شکیل ، عارف بھوپالی ، عارف لاکھانی ، خالد شمسی ، محمد اسلم ، پرویز اقبال ،آصف احمد خان ، عبدالزاق بلوچ، سرفراز احمد خان ، محمد انیس ، علیم موسی ، غلام شبیر، عمران بلوچ، فصیح الرحمن ، جینداقبال ، محمد عارف ، سید فرخ انور ، محمدفاروق خان ، روستم علی ، قمرعلی ، عقیل احمد ،عبدالناصر ،نعم قریشی نے شرکت کی،دوران واک سیلانی ویلفر ٹرسٹ کے رضاکاروں نے انتظمات میں مدد کی جب کہ پولیس بینڈنے دوران واک قومی نغموں کی دھنے بجائی ، جبکہ پاکستان ویل چیئرکرکٹ ایسوسی ایشن نے فردوس اتحاد پاکستان اسپورٹس ویلفر ایسوسی ایشن ، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن ، اور کر اچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے بھی خصوصی شرکت کی