نیشنل بینک پاکستان گرلز باکسنگ چمپیئن شپ کی ضلع جنوبی چمپیئن بن گیا، مسکان ، آمنہ، رمشا، رشیدہ، گل جبین ، انعم قمرانی ،مہوش ۔ماریہ ،شرف ناز نے گولڈ میڈ ل اپنے نام کئے

کراچی ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) نیشنل بینک ایس ایم ڈی کے سربراہ ارتضیٰ کاظمی نے اعلان کیا کہ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر دیگر کھیلوں کی طرح باکسنگ کھیل کی ترقی کیلئے ایک باکسنگ کورٹ کا قیام جلد کردیا جائے گا یہ اعلان انہوں نے آج نیشنل بینک گرلز باکسنگ چمپیئن شپ کی تقر یب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا یہ چمپیئن شپ جوکہ پہلی مرتبہ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس پر منعقد ہوئی اس میں کرایچ کے مختلف اضلاع کی 80 گرلز باکسر نے حصہ لیا اور چمپیئن شپ ضلع جنوبی نے 80 پوائنٹس حاصل کر جیتی جبکہ دوسری پوزیشن ضلع وسطی اور تیسری ضلع غربی کی رہی اس موقع پر اویس اسد خان ،انورفاروقی ، اصغر بلوچ، غلام محمد خان ، عظمت اللہ خان ، زاہد شہاب ، افشاں شکیل اور دیگر موجود تھے ارتضیٰ کاظمی نے کہا کہ نیشنل بینک پاکستان کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنے تمام وسائل کھلاڑیوں اور کھیل کے اداروں پر استعمال کررہاہے کیو نکہ ہم سمجھتے ہیں کہ کھیل صحت مندمعاشرے کا اہم حصہ ہیں اور بعض ممالک میں ہمارے کھلاڑی ہماری پہچان ہیں اور میں آج یہ اعلان کررہاہوں کہ میں جب تک اس منصب پر ہوں کھلاڑیوں کی فلاں وبہبود کے لئے جوممکن مدد کرسکتاہوں کرونگا ارتضیٰ کاظمی نے کہاکہ باکسنگ کھیل نے پاکستان کو بہت عزت اور مقام دیا ہے اور میں نے آج گرلز باکسروں کے جومقابلے دیکھے ہیں اس سے یہ ثبوت ملتا ہے کہ گرلز میں اس کھیل کا مستقبل بہت روشن ہے انہوں کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ جیت اور ہار کے جذبے سے نہیں بلکہ کھیل کی کا میابی کیلئے کھیل کے میدان میں حصہ لیں اس موقع پر اویس اسد خان نے خطبہ استقبالیہ کے پیش کیا۔ ایونٹ میں مختلیف کیٹگریز میں جو کھلاڑی فاتح رہیں انمیں
-1 34 کلو گرام میں مسکان پہلی مریم بلوچ دوسری
2 – 36 کلوگرام میں آمنہ پہلی ندا دوسری
3 – 26 کلو گرام میں رمشاپہلی عروج دوسری
4 – 54 کلو گرام رشید ہ پہلی اساور ا دوسری
5 – 48 کلو گرام گل جبین پہلی رفیہ دوسری
6 – 46 کلو گرام انعم قمرانی پہلی سمعیہ دوسری
7 – 60کلو گرام مہوش پہلی زہب النساء دوسری
8 – 45 کلوگرام ماریہ پہلی ناز دوسری
9 – 42 کلوگرام شرف ناز پہلی اقرا دوسری
10 – 75 کلو گرسارا پہلی صبحیہ دوسر ی
11 – 38 کلوگرام حنہ پہلی آمنہ دوسری
12 – 30 کلو گرام عالیہ سومرو پہلی کائنات دوسری
13 – 32 کلوگرام عرشیہ پہلی نفیسہ دوسری
14 – 22 کلوگرام سبیہ پہلی اقرا دوسری
15 – 52 کلوگرام مہرین پہلی حسن بانودوسری
پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں