نیشنل بینک کا وژن اب گراس روٹ لیول پر کا م کرنا ہے نیشنل بینک اوپن سنیئراور جونئیرٹینس چمیئپن شپ کی اختتامی تقریب سے اقبال قاسم کا خطاب

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) نیشنل بینک اوپن سنیئراور جونئیرٹینس چمیئپن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پرانورفاروقی،عظمت اللہ خان، کے بی بی اے کے صدر غلام محمدخان، خالد رحمانی نے بھی کریک کلب ڈی ایچ اے کراچی میں تقریب سے خطاب کیا اقبال قاسم نے کھلاڑیوں اور شاقین کی بڑی تعد اد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کے نیشنل بینک ٹینس چمپئین شپ آئندہ سال بھی منعقد کی جائیگی تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھل کے مواقع میئسر آسکے اقبال قاسم نے مزید کہا کہ نیشنل بینک کے صدر طارق جمالی کی سرپرستی میں ٹینس ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں دوسرے کھیلوں کوبھی اسپانسر کرتا ہے کیوں کہ نیشنل بینک ایک قومی ادارہ ہے نیشنل بینک کا وژن اب گراس روٹ لیول پر کام کرنا ہے خالد رحمانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ میں نیشنل بینک اوپن جونیئراور سینئرچمیئپن شپ ٹینس سے کھیل کو فروغ ملے گا اور میں بے حد مشکور ہوں نیشنل بینک کا خاص طور پر اقبال قاسم صاحب کا جنہوں نے ہماری سرپرستی کی آخرمیں ایک یادگاری شلیڈ اور سندھ کی روائتی اجرک کا تحفہ سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کیا گیا سرور حسین نے شکریہ کے کلمات ادا کئے مہمان گرامی کا اورآئے ہوئے پرنٹ اور الیکڑونک میڈیا کا کے انہوں نے چمیئپن شپ کوکامیاب کرانے میں بھرپور سا تھ دیا اس موقع پر قمر علی قریشی، سعید احمد، فاروق خان،ارم بخاری، فرح ریاض، اور شاقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔