نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں 2 مزید میچوں کا فیصلہ 

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز)  نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے دن کے مقابلوں میں آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر مزید  2میچوں کا فیصلہ ہوگیا پہلے میچ میں ریڈ ن ہاکس کلب نے منورعباسی کلب کو 19-26 پوائنٹس سے ہرادیا ریڈن ہاکس کی جانب سے شہریار نے 13 راحیل نے 7 او ر کاشف نے 4 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ منورعباسی کلب کی جانب سے معذنے 7 معید اور حسن نے 4-4 پوائنٹس اسکور عامر غیاث اور نزاکت خان نے ریفریز کے فرائض انجام دئے۔
دوسرے میچ میں ون یونٹ کلب نے کراچی کو لٹس کو 29-48 پوائنٹس سے ہرادیا ون یونٹ کی جانب سے سفیر حیسن نے 12 دانش حسین نے 12 اور طلال نے 11 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ کراچی کولٹس کی جانب سے تحیمی نے 8زین نے 7 اور سفیر جونئیر نے 7 پوائنٹس حاصل کئے ممتاز احمد، طارق حسین نے ریفریز کے فرائض جبکہ زعیمہ خاتون ، اقراویس اور حسن خان نے نے ٹیکنکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے درین اثنا دونوں میچوں کے آغاز پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمدعلی راجپوت سے ٹیموں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر غلام محمدخان ،عظمت اللہ خان اور دیگر موجود تھے ۔