نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں 2 میچوں کا فیصلہ,عسکری الفاز کلب اور آرام باغ کلب کی کامیابی , اویس اسد خان نے رنگا رنگ تقریب میں افتتاح کیا

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز)  پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والے 12 واں نیشنل بینک باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے کیا اس موقع پر عبدالناصر ، غلام محمدخان ،عظمت اللہ خان ، طارق حسین اور سجاس کے صدر طارق اسلم بھی موجود تھے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں عسکری الفاز کلب نے منور عباسی کلب کو آباسانی 25-60 پوائنٹس سے ہرادیا عسکری کی جانب سے انس نے 14 سیمی نے 12 اور عدنان نے 12 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ منورعباسی کلب کی جانب سے عثمان نے 8 معید نے 8 اور حارث خان نے 4 پوائنیٹس اسکورکئے دوسرے میچ میں آرام باغ کلب نے ریڈن ہاکس کو 19-31 سے ہرادیا آرام باغ کی جانب سے زین العابدین نے 17 راج نے 7 اور قفیل احمدنے 4 پوائنٹس اسکورکئے جبکہ ریڈ ن ہاکس کی جانب سے راحیل نے 8 کاشف نے 5 اور ثنااللہ نے 4 پوائنٹس اسکور کئے عامر غیاث ، نزاکت خان ،ظفر اقبال اور ممتاز احمدنے میچز سپروائیز کئے جبکہ زعیمہ خاتون ، اقرا اویس ، فاروق خان ، نے ٹیکنکل آفیشلز کے فرئض انجام دئے
جبکہ نیشنل بینک شبعہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک اسپورٹس کی فلاح کے لئے کار ہا خدمات سرانجام دے رہا ہے یہی نیشنل بینک کا ازم ہے کے وہ کھیل اورکھلاڑیوں کی خدمت کرتا رہے اور آخرمیں انہوں نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا کے انہوں نے اتنا شاندار پرگرام منعقد کیا ۔