نیشنل بینک کے ابوبکر محمود ورلڈکپ کے کیم عمرترین کھلاڑی قرار پائے

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز ) نیشنل بینک ہاکی ٹیم سے تعلق رکھنے والے ہا کی کھلاڑی ابوبکر محمود جو فیصل آباد کے رہائشی ہیں اس وقت میگا ایونٹ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ2018 کے سب سے کم عمرترین ہاکی کھلاڑی قرار پائے ہیں جو کہ نیشنل بینک ہاکی ٹیم کے لئے سنٹرل ہاف پوزیشن پر کھیلتے ہیں اس میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں ورلڈکپ ٹائٹل کے حصول کے لیئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں ٹورنامنٹ بھارت کے شہر بھونیشوار میں جاری ہے آسٹریلیا کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔