نیشنل بینک کے تعاون سے خیبر پختون خواہ میں این بی پی انٹرڈسٹرکٹ فٹبال چمپئین شپ کا انعقاد

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) نیشنل بینک کے تعاون سے خیبر پختون خواہ میں این بی پی انٹرڈسٹرکٹ فٹبال چمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ریجنل چیف پشاورسہیل خان نے طہاس فٹبال اسٹیڈیم پشاور میں کیامیچ سے قبل کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر سہیل خان نے کھلاڑیوں اور منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک کا مقصد گراونڈز کو آباد رکھنا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع مل سکے سابق قومی فٹبال ٹیم کے کپتان راجہ عبدالباسط نے چمپیئن شپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں پشاور گرین ، نوشہرہ ، مردان ، دیر ، ملاکنڈ ، چترال ، صوابی ، چارسدہ ، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک ، لکی مروت ، کرک ، بنوں ، کوہاٹ ، پشاوروائٹ اور مانسہرہ شامل ہیں ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے اس موقع پر کے پی کے فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ اور دیگر افرادبھی موجود تھے جبک افتتاحی میچ میں نوشہرہ نے صوابی ڈسٹرکٹ کو 3-0 سے شکست دی میچ کمشنر قاضی آصف ریفریز کے فرائض سید امتیاز علی شاہ اور حاجی سلیم بنگالی نے سرانجام دیے۔