نیشنل بینک گرلز باکسنگ چمپیئن شپ اتوار کو ہوگی 

کراچی ( سپورٹس ورلڈ نیوز) نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے زیر اہتمام کراچی باکسنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے اتوار 5 نومبر کو صبح 10:00 تاشام 5:00 نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن پر گرلز باکسنگ چمپیئن شپ منعقد ہوگی اس کا اعلان نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے کیا چیمپئین شپ کے اختتام پر نیشنل بینک ایس ایم ڈی کے سربراہ ایس ایچ ارتضیٰ کاظمی انعامات تقسیم کرینگے۔