صدر نیشنل بینک سعید احمد کا ہاکی ٹیم کو 10 لاکھ روپے ,ہاکی کے فروغ کے لئے کوچنگ کیمپس اور نیشنل بینک گولڈکپ کے انعقاد کا اعلان  

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بینک کے صدر سعید احمدنے اعلان کیا ہے کہ قومی چمپیئین شپ کی فاتح نیشنل بینک کو 10 لاکھ روپئے کا انعام دیا جائے گا یہ اعلان انہوں نے اپنی جانب سے نیشنل بینک ہاکی ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر فیصل ٹوپرا  اویس اسد خان ، سید ابن حسن ، قاضی شہاب ، غلام محمدخان ، انور فاروقی اور دیگر موجود تھے اس موقع پر سعید احمدنے کہا کہ آج بڑی خوشی کا مقام ہے کہ میں قو می کھیل کے چمپیئن سے ملاقات کررہا ہوں اور میر لئے بڑی خوشی اس بات کی ہے کہ میر ے ادارے کی ٹیم پاکستان کے قومی کھیل کی چمپیئن ہے سعید احمد نے کہا کہ میں نے کھیلوں کے فروغ کے لئے متعدد فصلے کئے ہیں جن میں ٹیموں کی انتظامیہ کی تشکیل اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہود کے منصوبے شامل ہیں سعید احمدنے کہا کہ آج میں یہ بھی اعلان کر رہا ہوں کے ہاکی ٹیم کے مینجر اولمپئین رانا مجاہد علی اور کر کٹ کے معاملات میں اقبال قاسم کی مشاورتی کمیٹی بناؤ نگاانہوں نے کہا کہ آج میں اعلان کر رہا ہوں کہ کھلاڑیوں کی تنخواہ میں اضافے کے ساتھ دیگر مراعات سے مستفیض کیا جائے گا سعید احمد نے اعلان کیا کہ نیشنل بینک گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد 20 اپر یل سے کیا جائے گا جبکہ موسم گرماکی تفصیلات مین ملک کے مختلف حصوں میں ہاکی کے کوچنگ کیمپس بھی لگا ئے جائنیگے انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ اس کامیابی کا تسلسل بدستور جاری رکھیں اس موقع پر بینک کے گروپ چیف فیصل ٹوپرانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر ی اوولین کوشش ہے کہ کراچی میں ہاکی کا ایک آسٹروٹرف گراونڈ نیشنل بینک تعمیر کر ے اور کر کٹ اور دیگر کھیلوں کی طرح ہاکی میں بھی ہم خود کفیل ہوں اس موقع پر ٹیم مینجر اولمپئن رانا مجاہد علی نے چمپئین شپ کی تفصیلات سے آگا ہ کیا اور یہ انکشاف کیا کہ ٹیم سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس کامیابی میں ہیڈ کوچ اولمپن طاہر زمان ، سید ابوز امراؤ ، طارق شیخ اور آصف احمد خان کا بڑا حصہ ہے رانا مجاہد علی نے صدر بینک کو کھلاڑیوں کے مسائل اور مشکلات سے بھی آگاہ کیا تقریب میں خطبہ استقبالیہ کے کلمات شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے ادا کئے اس موقع پر انٹرنیشنل پرویز اقبال ، زاہد شہا ب ، افشاں شکیل اور دیگر موجود تھے