نیشنل فٹسال چمپئن شپ26اکتوبر سے اسلام آبادمیں شروع ہوگی

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) نیشنل فٹسال چمپئن شپ26اکتوبر سے اسلام آبادمیں شروع ہوگی،28اکتوبر تک منعقدہ تین روزہ چمپئن شپ میں پنجاب،خیبر پختونخوا،سندھ،بلوچستان،اسلام آباد،گلگت بلستان سمیت پاکستان پولیس ،نیوی اور سی ڈی اے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیکر بھرپور تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔انہوں نے خوشبری کی نوید سناتے ہوئے کہاکہ جلد ہی اسلام آباد میں انٹر نیشنل فٹسال ٹورنامنٹ کا انعقادکیا جائیگاجسکے لئے انٹر نیشنل فیڈریشن کیساتھ بات چیت چل رہی ہے،امیدہے کہ پاکستان کو میزبانی مل جائے گی۔خیبر پختونخوافٹسال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل معین الدین تنولی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نیشنل چمپئن شپ نے خیبر پختونخواکیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم تشکیل دی ہے ،جسکے لئے مردان سپورٹس کمپلیکس میں صاف وشفاف اندازمیں ٹرائلز بھی لئے گئے ،منتخب کھلاڑیوں کی مزید تربیت کیلئے مردان اور اسلام آباد میں ٹریننگ کیمپ بھی لگایاگیاجس سے انکے مزید نکھار آگیاہے ،ہمیں امیدہے کہ انشاء اللہ نیشنل چمپئن شپ میں خیبر پختونخواکی فٹسال ٹیم چمپئن ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائینگے۔معین الدین نے بتایاکہ خیبر پختو نخوامیں فٹ سال کی تما م ضلعی ایسوسی ایشنزکی تشکیل کا سلسلہ مکمل ہوگیاہے جلد ہی صوبائی اور اضلاع کی سطح پر ٹورنامنٹس منعقد کرانے کیلئے شیڈول کا اعلان کردیاجائیگا۔ا نہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ پاکستان فٹسال فیڈریشن اور صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے تعاون سے صو بے بھر میں فٹسال کے مقابلوں کا سلسلہ شروع کردینگے تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹیلنٹ کو تلاش کرکے سامنے لایاجاسکے ۔