نیشنل والی بال ٹورنمنٹ : پاکستان جونییر کے جوانوں نے پی او ایف کو 3/2سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی

کمالیہ (سپورٹس ورلڈ نیوز) کمالیہ میونسپل کمیٹی میں ہونے والے نیشنل والی بال ٹورنمنٹ میں گزشتہ روز مورخہ 29نومبر کو2میچ کا انعقاد ہو ا _  پہلا میچ  پاکستان جونییر کیمپ اور کے پی کے کے درمیان ہوا جس میں پاکستان جونییر نے کے پی کے کو 1/3سے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا جبکہ سکور پوائنٹ 25/19-25/22-25/18رہا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا اور پی او ایف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں پاکستان واپڈا نے  پی او ایف کو 3/0سے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا جبکہ سکور پوانٹ 25/19-25/18-25/15رہا جبکہ 30نومبر بروز جمعرات کو پاکستان جونییر اور پی او ایف کے درمیان بہت کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں پاکستان جونییر کے جوانوں نے پی او ایف کو 3/2سے شکست دیکر میچ اپنے نام کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی سکور پوانٹ 25/14-25/15-25/23-25/23-14/16رہا .اس سے پہلے میچ کا اففتاح چیرمین میونسپل کمیٹی ملک محمد شریف نے کیا اور میچ کے مہمان خصوصی رہے انہوں ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والی نیشنل 8ٹیمیں جن میں پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان آرمی ،پاکستان جونییر کیمپ،پی او ایف ،کے پی کے،پنجاب، کو ٹریک سوٹ دئیے اس موقع پر شاندفار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جبکہ فائنل میچ 3دسمبر 2017کو ہو گا جس کے مہمان خصوصی سابق (ر) آئی جی پنجاب پولیس چوہدری محمد یعقوب ہوں گے