نیشنل ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017کے سیمی فائنلز  25نومبر بروز ہفتہ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائینگے

راولپنڈی (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017کے سیمی فائنلز  25نومبر بروز ہفتہ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائینگے۔پہلا سیمی فائنل دوپہر 12بجے جبکہ دوسرا سیمی فائنل سہ پہر4بجے کھیلا جائیگا۔لاہور ریجن(وائٹس)،لاہور ریجن (بلیوز) اور فیصل آباد ریجن کی ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔