نیشنل ٹی20کپ :لاہور(بلیوز)نے لاہور (وائٹس) کو7 وکٹوں سے شکست دیکرقومی ٹی ٹونٹی 2017کا ٹائیٹل اپنے نام کر لیا ,، امام الحق مین آف دی فائنل قرار

راولپنڈی(سپورٹس ورلڈ نیوز.فوٹوز. مدثر اقبال) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہ نیشنل ٹی20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ2017 لاہورریجن(بلیوز)کی ٹیم نے جیت لیا ،انہوں نے لاہور ریجن (وائٹس) کی ٹیم کو7 وکٹوں سے شکست دیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے نیشنل ٹی20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ2017 کا فائنل لاہور ریجن (وائٹس) اور لاہور ریجن (بلیوز) کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں لاہور وائٹس کے کپتان سلیمان بٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،ان کا یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہوا۔لاہور ریجن (وائٹس) کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر127رنز بنا ئے ،لاہور وائٹس کے اوپنر سلیمان بٹ اور کامران اکمل اپنی ٹیم کو صرف 34رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ دے سکے،لاہور وائٹس کا تیسرے اوور کی آخری گیند پر جب مجموعی سکور 16اور کامران اکمل کا انفرادی سکور 07تھا تو اعزاز چیمہ کی گیند پر محمد حفیظ نے کامران اکمل کا ایک آسان کیچ ڈراپ کر دیا تاہم پھر بھی کامران اکمل صرف 20رنز بنا سکے،لاہور وائٹس کے دیگر کھلاڑیوں میں عامر یامین نے 15،آصف ذاکر نے 09،سمیع اسلم نے 08اور عمر اکمل نے 05رنز بنائے، سلیمان بٹ نے 59گیندوں پر 8چوکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 62رنز اور بلال آصف نے آوٹ ہوئے بغیر 07رنز بنائے،لاہور ریجن (بلیوز) کی طرف سے عاطف جبار نے 24رنز کے عوض دو جبکہ سلیمان علی آغا،اعزاز چیمہ اور خالد عثمان نے بالترتیب 13،26 اور28رنز کے عوض ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں لاہور ریجن(بلیوز) کی ٹیم نے17.3 اوورزمیں 3وکٹوں کے نقصان پراپنا حدف پورا کرلیا اور وکٹوں سے میچ میں کامیابی حاصل کی،لاہور ریجن (بلیوز) کے محمد حفیظ نے 33،احمد شہزاد نے 22،حسین طلعت نے 01رنز بنائے ،امام الحق نے 49گیندوں پر 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 59رنز کی فاتحانہ اننگ کھیلی ،لاہور ریجن (وائٹس) کی طرف سے بلال آصف، آصف علی اور عمید آصف نے بالترتیب 23،23اور24رنز کے عوض ایک،ایک وکٹ حاصل کی ۔لاہور ریجن (بلیوز) کے لاہور ریجن (وائٹس) کی ٹیم کو7 وکٹوں سے شکست دیکردیتے ہوئے انہیں 50ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔اختتامی تقریب کے موقع پروفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ چیئر مین پی سی بی کے مشیر شکیل شیخ،شفیق پاپا اور وسیم حیدر بھی موجود تھے،احسن اقبال نے لاہور بلیوز کی فاتح ٹیم کے کپتان کو ونر ٹرافی اور کو 20لاکھ روپے کیش پرائز جبکہ لاہور وائٹس کی رنر اپ ٹیم کو رنر اپ ٹرافی اور 10لاکھ روپے کیش پرائز سے نوازا،اس موقع پرٹورنامنٹ کا بہترین بیٹسمین لاہور وائٹس کے کامران اکمل(432رنز) کو،ٹورنامنٹ کے بہترین باولر لاہور وائٹس ہی کے عمید آصف(14وکٹ )کوجبکہ ٹورنامنٹ کا بہترین آل راونڈر فاٹا ریجن کے کپتان حماد اعظم کو قرار دیتے ہوئے 50،50ہزار روپے اورسلیمان بٹ کو چوکوں،کامران اکمل کو چھکوں اور عدنان اکمل کو وکٹ کیپنگ پر 25،25ہزار روپے کیش پرائز سے نوازا گیا۔