نیشنل یوتھ کارنیوال نے پورے پاکستان کی یوتھ کو یکجا کر دیا ,کارنیوال سے پوری دنیا کو امن اور محبت کا پیغام جائیگا، اسد قیصر

پشاور (سپورٹس ورلڈ نیوز.رپورٹ و تصاویر عاصم شیراز) نیشنل یوتھ کارنیوال نے پورے پاکستان کی یوتھ کو یکجا کر دیا،۔ نیشنل یوتھ کارنیوال سے پوری دنیا کو امن اور محبت کا پیغام جائیگا۔ان خیالات کا اظہار سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں نیشنل یوتھ کارنیوال کے د وسرے اہم اورفیصلہ کن مرحلے سے اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پرسیکرٹری کھیل محمد طارق خان، ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان ،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز اسفندیار خٹک،لیزان کارپوریشن کے سی او محمد عثمان، سرکاری افسران، کھلاڑیوں اور کھیلوں کے منتظمین کی ایک بہت بڑی تعداد بھی موجودتھیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے بھی یہاں موجود ہیں۔ طلبہ کو اپنے مستقبل کیلئے گائیڈ لائن ملے گی۔

حکومت کی پہلی ترجیح ہمارے نوجوان ہیں۔ دہشتگردی نے ہمارے صوبے کو خراب کیا، اس ماحول کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ خوش آئند بات کی پہلی بار مدارس اور مزدور طبقہ بھی اس فیسٹول کا حصہ بناجس میں 50٪ خواتین بھی شامل ہیںصوبائی حکومت نے سو پلے گراﺅنڈ تیار کرلئے اور مزید پر کام جاری ہے ، اسی طرح ارباب نیاز سٹیڈیم کے لیے ڈیڑھ ارب روپے منظور ہو چکے ہیںجبکہ اکیس کروڑ قیوم سڈیم پر لگائے جا رہے ہیں۔ کارنیول میں 110 مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ حصہ لے رہے۔ کارنیول میں 17 دینی مدارس کے طلبہ بھی شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل یوتھ کارنیوال کے فائنل راﺅنڈ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیئرز کے زیر اہتمام اور لیزان کارپوریشن کے تعاون سے چار روزہ نیشنل یوتھ کارنیوال کے سلسلے میں قومی مقابلے آج سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئے جس میں پنجاب ، سندھ ، بلوچستا، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ، فاٹا اور میزبان خیبر پختونخواکے 110 تعلیمی اداروں اور 17 دینی مدارس کے دو ہزار سے زائد نوجوان تیس مختلف مقابلوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے ۔ اس موقع پر اسپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان ہمارے ملک کاایک بہت بڑاثاثہ ہے اورہمارے ملک کی تیز ترترقی کااب سارادارومدار ان کے کندھوں پرہے تاہم ہمارے باصلاحیت نوجوان ہمیں مایوس نہیں بلکہ ترقی وکامرانی کے بلندوبالا عروج تک لے کر جائیںگے ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈائریکٹریٹ آف امورنوجوانان کے زیراہتما م نیشنل کارنیوال کے دوسرے اہم اورفیصلہ کن مرحلے سے اپنے خطاب میں کیا۔

اسد قیصرنے کہاکہ ہماری حکومت نے اپنے قیام کے فورابعد یوتھ پالیسی بنائی اوراس پالیسی کامقصد اپنے جوانوںکے ہاتھ مضبوط بنانااوران کی صلاحیتوں کاپروان چڑہناتھاالحمداللہ ہم اپنے مقاصد بھی کامیاب ہیںاوران جوانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پاکستان کوتبدیل کریں کب تک ہم بوسیدہ اندا زسے پاکستان چلا ئیںگے صوبہ خیبرپختونخواحکومت نے کھیل وکھلاڑی کومکمل تعاون وعزت دی ہے صوبہ بھرمیں کھیلوںکے گراونڈ کاجال بچھا دیا گیا ہے ارباب نیاز سٹیڈیم ،قیوم سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے جس کے لیے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیںتقریب سے صوبائی وزیر کھیل محمود خان ڈائریکٹریوتھ آفیرز اسفیدیار نے بھی خطاب کیااورکہاکہ ملک بھرکی یونیورسٹیوں کے طلباءوطالبات نے یوتھ کارنیوال میں شرکت کرکے ہم پراحسان کیاہے انشاءاللہ یوتھ کے لیے ہماری حکومت کس بھی قربانی سے دریغ نہیںکریںگی۔