نیچرل مسٹر اولمپیا مقابلے میں پاکستان کے تن ساز نوید بٹ نے سلور میڈل حاصل کر لیا

لاس ویگاس (سپورٹس ورلڈ نیوز)  نیچرل مسٹر اولمپیا مقابلے میں پاکستان کے تن ساز نوید بٹ نے سلور میڈل حاصل کر لیا۔ لاس ویگاس میں نیچرل مسٹر اولمپیا مقابلے میں پاکستان کے تن ساز نوید بٹ نے سلور میڈل حاصل کر لیا، انہوں نے فیزیکلی چیلنجڈ کلاس میں سلور میڈل جیتا ہے۔ نوید بٹ نے اس سے قبل تین مرتبہ اسی ایونٹ میں گولڈ جیتا تھا لیکن اس بار سلور میڈل حاصل کیا۔ نوید بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے میڈل جیتنے پر بہت خوش ہوں، چوتھا گولڈ میڈل جیتنے کی خواہش پوری نہ ہو سکی، سلور میڈل پاک آرمی کے نام کرتا ہوں۔