واپڈا اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کھیلوں کی مافیا بننے لگی ,ہاکی سمیت تمام کھیلوں کے بہترین کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو زنگ لگنے لگا

لاہور(اسپورٹس ورلڈ نیوز) واپڈا اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کھیلوں کی مافیا بننے لگی.تفصیلات کے مطابق واپڈا اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ جو کہ اسپورٹس مافیا کے طور پر سامنے آرہا ہے مزکورہ ڈیپارٹمنٹ ہاکی سمیت تمام کھیلوں کے بہترین کھلاڑی کو اپنے ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹ کرکے کھیلوں میں مقابلے کے رجحان کو ختم کررہا ہے. مینز و وومن واپڈا ٹیم میں من پسند آفیشلز تعینات کرکے اور بہترین کھلاڑیوں کو بینچ میں بٹھا کرغلط روایت ڈال رہے ہیں اس سے بہترین آفیشلز و کھلاڑیوں کو زنگ لگ رہا ہے اور انکا کھیل ختم ہورہا ہے .واپڈا جب انٹر ڈیپارٹمنٹ ایونٹ منعقد کرتی ہے تو مزکورہ ایونٹ میں بھی لیسکو کو جتوانے کیلئے اپنے من پسند ایمپائرز تعینات کردیئے جاتے ہیں. جس سے میچ یکطرفہ ہوجاتا ہے.اسکے علاوہ واپڈا کوچز بھی نامناسب رویے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں. گذشتہ دنوں  سکھر میں ہونے والے 64ویں نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ کے پی آئی سے مقابلے کے دوران واپڈا کوچ و کھلاڑیوں کی جانب سے غیر مناسب رویہ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں واپڈا کے کپتان سمیت ایک پلیئر کو ایک میچ کی پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا.اسکے علاوہ ایونٹس کے دوران مختلف میچز میں بھی واپڈا کوچ و کھلاڑیوں کی جانب سے نہایت جارہانہ رویہ دیکھنے میں آیا. یہی نہیں اس طرح کے  متعدد واقعات پیش آچکے ہیں.جس کے باعث واپڈا جیسا بہترین ڈیپارٹمنٹ اپنے چند آفشلز کوچز کی وجہ سے بدنام ہورہا ہے. واپڈا ڈیپارٹمنٹ کے کرتا دھرتاؤں کو چائیے ایسی کالی بھیڑوں کو اپنے ڈیپارٹمنٹ سے  نکال باہر کریں تاکہ جو عزت واپڈا نے اپنے کھیلوں میں خدمات پیش کرکے حاصل کی یے اس پر انگلی نہ اٹھے.