واپڈا کے ریسلزز نے 63 ویں سینئر ریسلنگ چمپیئن شپ 2017ء جیت لی , واپڈا کے کھلاڑیوں نے 97 پوائنٹس کے ساتھ 7 گولڈ ، 2 سلور اور ایک برونز میڈلز اپنے نام کر لئے

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) واپڈا کے ریسلزز نے 63 ویں سینئر ریسلنگ چمپیئن شپ 2017ء جیت لی ۔ فیصل آباد میں منعقد ہونے والے چمپیئن شپ مقابلوں میں واپڈا کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 97 پوائنٹس کے ساتھ 7 گولڈ ، 2 سلور اور ایک برونز میڈلز اپنے نام کر لئے ۔چمپیئن شپ میں پاکستان آرمی نے 79 پوائنٹس پر دو گولڈ،3 سلور اور 4 برونز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم 75 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ۔دوروزہ چمپیئن شپ میں 10 کیٹگریز میں ملک بھر سے 10 ٹیموں نے حصہ لیا ،جن میں بلوچستان ، خیبرپختونخو ا ، پنجاب ، سندھ ، اسلام آباد، آرمی ، ہائر ایجوکیشن کمیشن ، پولیس ، ریلویز اور واپڈا شامل ہیں ۔واپڈا کے کھلاڑیوں میں شامل ریسلرز محمد بلال نے ( 57 کلو گرام )گولڈ میڈل، عبدالوہاب نے (61 کلو گرام )گولڈ میڈل، غلام غوث( 70 کلو گرام )گولڈ میڈل، عبدالرحمان( 74 کلو گرام )گولڈ میڈل، عمیر طارق( 86 کلو گرام )گولڈ میڈل، انعام بٹ( 92 کلو گرام )گولڈ میڈل، احمد بٹ( 125 کلو گرام )گولڈ میڈل، اسد بٹ( 79 کلو گرام )سلورمیڈل، محسن( 65کلو گرام )سلورمیڈل اور ریسلر محمد عمیرنے ( 97 کلو گرام ) برونز میڈل حاصل کیا۔ واپڈا سپورٹس بورڈ نے چمپیئن شپ میں واپڈا ریسلرز کی شاندار کارکردگی پر اُنہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُمید ظااہر کی کہ واپڈا کے کھلاڑی ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھیں گے ۔