ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کیلئے انٹرنیشنل ایونٹس کے راستے کھلیں گے : معاون کوچ ریحان بٹ

کراچی(ایم وقاص شیخ-اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ ریحان بٹ نے کہاہے کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کیلئے انٹرنیشنل ایونٹس کے راستے کھلیں گے.انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں عرصہ دراز سے سیکوریٹی خدشات کے پیش نظر بین الاقوامی ایونٹس نہیں ہوئے .پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز احمد سینئر کی جانب سے کوششیں قابل ستائش ہیں.الحمداللہ اب ایک عرصے بعد پاکستان میں بھی ہم بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ان ایکشن دیکھیں گے.پی ایچ ایف و حکومتی سطح پر اس حوالے سے کوششیں جاری ہیںمبحیثیت پاکستانی قوم ہمیں چائیے کہ ملکی کھیل کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور مزکورہ ایونٹ کو کامیاب بنائیں. پی ایچ ایف کے زیر اہتمام ہاکی ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان سے پوری دنیا کو میسج جائے گا کہ دیگر ملکوں کی طرح پاکستان بھی بین الاقوامی ایونٹس کیلئے محفوظ ملک ہے.انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے بین الاقوامی سطح کے ایونٹس منعقد نہ ہونے سے مقامی کھیل و کھلاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے.پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے یہ مثبت قدم ہے اس سے پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور دیگر کھیلوں کے حوالے سے بھی بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان کا رخ کریں گی