ورلڈ سکواش فیڈریشن کا اہم اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے فرانس میں ہوگا فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان اور سینئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد علوی پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز ) ورلڈ سکواش فیڈریشن کا اہم اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے فرانس میں ہوگا جس میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان اور سینئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد علوی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ورلڈ سکواش فیڈریشن کا دو روزہ اہم اجلاس ورلڈ سکواش فیڈریشن کے صدر کی صدارت میں فرانس میں ہوگا جس میں تمام ممالک کے عہدیداران شرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان اور سینئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد علوی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔