ورلڈ کپ فائنل کی اسکریننگ پر پی ایف ایف سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کا اظہار تشکر

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تعاون سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سکسٹین اسٹار فٹبال گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا پر ورلڈ کپ فائنل میچ کو دکھانے کیلئے بڑی اسکرین کی تنصیب کی گئی۔ شائقین فٹبال اور اہلیان فیڈرل بی ایریا کی کثیر تعداد فائنل میچ سے لطف اندوز ہوئی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اسکریننگ کے موقع پر شائقین کیلئے نشستوں کے ساتھ ساتھ چائے او رپانی کا مفت اور بہترانتظام کیا تھا اور انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ شائقین نے ازخود اسٹال سے چائے اور پانی وصول کیا۔ ڈی ایف اے کراچی سینٹرل کے صدر سید عثمان شاہ، سیکرٹری انٹرنیشنل سلیم پٹنی، نائب صدر محمد شمیم، زونل انچارج ایف بی ایریا ہارون شیرازی، سیکریٹری ریفریز سینٹرل محمد شبیر، سیکریٹری شہید بینظیر آباد ماسٹر ریاست ، اسپورٹس جرنلسٹ ریاض احمد، نیشنل ریفری نور عالم، پی ایف ایف کے آفیشل فوٹو گرافر اکبر شیخ و دیگر نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات،سینئر نائب صدر خادم علی شاہ،نائب صدر سردار نوید حیدر، سیکرٹری کرنل (ر) احمد یار لودھی،ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور میڈیا شاہدکھوکرسے اظہار تشکر کیا ہے کہ ان کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بڑی اسکرین لگانے کے فٹبال دوست فیصلے اورشاندار انتظامات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے فٹبال کھیلی کی ترقی و فروغ کا سلسلہ آئندہ بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔ ڈی ایف اے سینٹرل کی منتخب باڈی کے جملہ عہدیدران و ممبران کا تعاو ن ہمیشہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ساتھ ہو گا۔