نیزہ بازی ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرنے والی پاکستان کی نیزہ بازی ٹیم آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کی نیزہ بازی کی قومی ٹیم آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئی، قومی ٹیم نے ایونٹ میں شاندار پرفارمنس کی بدولت ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کیا۔ قومی نیزہ بازی ٹیم کا آسٹریلیا سے وطن واپسی پر ڈھول بجاکر شاندار استقبال کیا گیا ، کھلاڑیوں پر پھول نچھاور کیے گئے۔ ٹیم میں کپتان نگاہ حسین،عرفان محمود،راشدعلی،ناصرعباس،فضیل امجد،کوچ ڈاکٹرفاروق شامل تھے۔ سیکٹرکمانڈر ستلج رینجرز بریگیڈیئر عاصم حسین گردیزی سکس ونگ کمانڈر کرنل نعیم اقبال، ڈی ایس آرعبداللہ نیازی اور فیڈریشن سیکریٹری عابدسلیم، ہارون بندیال بھی ٹیم کے استقبال کے لئے ایئرپورٹ پرمو جود تھے۔ قومی نیزہ بازی ٹیم ستمبرمیں ماسکو میں ہونے والےعالمی کپ میں شرکت کرے گی۔