آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار بھارت اب بھی پہلی جنوبی افریقہ دوسری پوزیشن پر موجود

دبئی(سپورٹس ورلڈ نیوز) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ۔جس کے مطابق بھارت بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے ۔تفصیلات کیمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق بھارت نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔رینکنگ کے مطابق بھارت اب بھی پہلی پوزیشن پر جنوبی افریقہ دوسری اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔نیوزی لینڈ چوتھے ، انگلینڈ پانچویں نمبر پر جبکہ سری لنکا کی 95 ریٹنگ پوزیشن کے ساتھ چھٹی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے ۔ویسٹ انڈیز 8 ویں نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان کی 7 ویں پوزیشن برقرار ہے۔سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم عالمی رینکنگ میں نویں نمبر پر چلی گئی۔

کر کٹ کی تازہ ترین ملکی اور انٹر نیشنل خبریں جاننے کے لئے لائیک کریں ہمارا فیس بُک پیج سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام /کر کٹ نیوز                       

  https://www.facebook.com/cricket.sportsworldpk/