ورلڈ ہاکی لیگ فائنلز : بیلجیم کی ٹیم نے سپین کی ٹیم کو5-0سے شکست دے دی ، ہالینڈ اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان میچ تین۔تین گول سے برابر 

بھو بنیشور(سپورٹس ورلڈ نیوز) بھارت میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ فائنلز کے سلسلہ میں آج گروپ اے کے دو میچز کھیلے گئے جن میں سے پہلے میچ میں بیلجیم کی ٹیم نے سپین کی ٹیم کو پانچ ۔صفرسے شکست دے کر آوٹ کلاس کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی جبکہ دوسری میچ جو کہ ہالینڈ اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان تھا ایک زبردست اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین۔تین گول سے برابر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطانق آج کھیلے گئے پہلے میچ میں جو کہ بیلجیم اور سپین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا بیلجیم کی ٹیم نے سپین کی ٹیم کو5-0سے شکست دے دی۔ بیلجیم کی جانب سے پہلا گول کھیل کے تیسرے منٹ میں فلورنٹ نے۔ دوسرا گول 38ویں منٹ میں لویپورڈ لوسک نے۔ تیسرا گول کھیل کے57ویں منٹ میں ایکبار پھرلویپورڈ لوسک۔ چوتھا گول کھیل کے58ویں منٹ میں چارلر سیڈرک نے جبکہ پانچواں اور آخری گوک کھیل کے59ویں منٹ میں لویپورڈ لوسک نے کیا ۔ اس میچ میں سپین کی ٹیم ایک گول سکور کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکی یوں بیلجیم کی ٹیم نے یہ میچ5-0 سے اپنے نام کر لیا۔ایونٹ کے تیسرے روز کھیلا جانے والا دوسرا میچ ہالینڈ اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا اور دونوں ٹیموں کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت تین۔تین گولز کے سکور کے ساتھ برابری پت ختم ہوا۔ ہالینڈ کی جانب سے برینک میں۔ ورگا والٹین۔اور مارسو سے بلترتیب کھیل کے12 ،37اور55ویں منٹ میں گولز سکور کئے گئے۔ جبکہ ارجنٹائن کی جانب سے رے میتاس۔ولالوکاس اورپیات گونزالو نے بلترتیب 45 ، 50 اور59منٹ میں سکور کئے گئے۔