وزارت داخلہ نے پی ایچ ایف کو پاکستان ہاکی لیگ کے انعقاد کے لئے این او سی جاری کردیا ، ایونٹ کے لئے آنے والے مہمان کھلاڑیوں کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی : احسن اقبال

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز) وزارت داخلہ حکومت پاکستان نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 2018میں پاکستان ہاکی لیگ کے انعقاد کے لئے این او سی جاری کردیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ میں صدر پی ایچ ایف بر یگیڈئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکر ٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کی اور قومی ہاکی لیگ کے حوالے سے وزارت داخلہ سے این او سی وصول کے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال نے پی ایچ ایف کو اس ایونٹ کی کامیابی کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر انکا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی کھیل ہاکی کے لئے پی ایچ ایف کے اقدامات بہترین ہیں اور اب پاکستان ہاکی لیگ کے آغاز سے پاکستان میں نہ صرف ہاکی کو فرغ حاصل ہوگا اور عوامی سطح پر مذید مقبولیت حاصل ہو گی , بلکہ اسکے پاکستان میں انعقاد سے پاکستان کا کھیل دوست ملک ہونے کا امیج بھی ابھر کر سامنے آئے گا ۔ وزیر داخلہ نے پی ایچ ایف حکام کو یقین دلایا کہ اس ایونٹ میں شر کت کے لئے آنیوالے غیر ملکی ہاکی پلئیرز کو اس ایونٹ کے دوران بھر پور اور مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے صدر پی ایچ ایف بر یگیڈئر (ر) خالد سجاد کھو کھر ے چوہدری احسن اقبال کی جانب سے اس ایونٹ کے لئے این او سی جاری کرنے اور اسکی کامیابی کے لئے سیکورٹی سمیت ہر معقاملے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر چوہدری احسن اقبال کا  شکریہ اد ا کیا۔اور انہیں یقین دلایا کہ پی ایچ ایف دنیا بھر میں پاکستان کے قومی کھیل کے فروغ اور پاکستان کے امیج کی بحالی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔