وفاقی دارالحکومت کے فٹ بال کے کھلاڑیوں کی ایک سے دوسرے کلب میں تبدیلی کا کام شروع

اسلام آباد( سپورٹس ورلڈ نیوز)وفاقی دارالحکومت کے فٹ بال کے کھلاڑیوں کی ایک سے دوسرے کلب میں جانے کیلئے تبدیلی کا کام شروع ہوگیاہے۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی تبدیلی کا کام 31 مئی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کلب سے دوسرے کلب میں جانے کیلئے ٹرانسفر فیس ایک سو روپے مقرر کی گئی۔ انہوں نے نے کہا کہ سید ذاکر حسین نقوی رجسٹریشن کمیٹی کے چیئرمین جبکہ دیگر ممبران میں محمد شدیر، محمد الیاس اور محمد اسلم گنڈہ پور میں شامل ہیں۔