ومبلڈن ٹینس،سینئرز ڈبلز کے میچ کے دوران سویڈیش کھلاڑی جوناس بجوکمین کا زرازیلین سُپر سٹار نیمار کو ٹریبیو۔ کورٹ میں گر کر نیمار کی طرح تڑپنا شروع کردیا

ومبلڈن(سپورٹس ورلڈ نیوز) برازیلین فتبال سٹار نیمار کی جانب سے ورلڈ کپ کے میچ میں کی جانے والی وہ حرکت لوگ سالوں یاد رکھیں گے جس میں نیمار میچ کے دوران گر کر ۔ بن پانی کے مچھلی کی طرح تڑپنا شروع کر دیتے ہیں اور تاثر دیتے ہیں کہ وہ سیریس انجرڈ ہوئے ہیں مگر بعد میں پتا چلتا ہے کہ انہوں نے یہ حرکت ازراہ مذاق کی ہے۔ نیمار کی اس حرکت پر جہاں انپر بہت تنقید ہوئی وہیں بہت سے لوگوں نے اسے انجوائے بھی کیا۔ نیمار کی اس حرکت کو کس قدر مقبولیت حاصل ہوئی ہے اسکا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ برطانیہ میں جاری ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران سینئررز کی کیٹگری میں ڈبلز کے تیسرے راونڈ کے ایک میچ میں 46سالہ سویڈش کھلاڑی جوناس بجوکمین نے جو کہ فرانسیسی جوڑی کے خلاف میچ کھیل رہے تھے میچ کے اختتام سے چند لمحے قبل عین برازیلین سُپر سٹار نیمار کے انداز میں خود کو زمین پر گراتے ہوئے مچھلی کی طرح تڑپنا شروع کر دیا
جسپر اس ایونٹ کو دیکھنے کے لئے آئے ہوئے تماشائیوں کی ہنسی نکل گئی اور انہوں نے نہ صرف خوب انجوائے کیا بلکہ جوناس بجوکمین کی جانب سے نیمار کو دئیے جانے والے اس ٹریبیوٹ پر تالیاں بجاکر انہیں زبر دست داد بھی دی ۔