ومبلڈن ٹینس ۔وومن سنگلز فائنل ، جرمن ٹینس سٹار انجلیک کربر اور امریکن سرینا ولیمز ٹائیٹل کے حصول کے لئے آج ٹکرائیں گیں

ومبلڈن(سپورٹس ورلڈ نیوز) امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز آٹھویں بار ومبلڈن ٹینس ٹائیٹل کے حصول کی جنگ لڑنے کے لئے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں ہیں جہاں انکا مقابلہ انجلیک کربر کے ساتھ ہوگا۔ 23 بار کی گرینڈ سلام ٹائیٹل ہولڈ ر 36سالہ امریکن ٹینس سٹارسرینا ولیمز گذشتہ برس یکم ستمبر کو اپنے ہاں بیٹی اولمپیا کی پیدائش کے بعد سے اب تک پہلی بار کسی گرینڈ سلام ایونٹ میں فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ سرینا ولیم کی جرمن حریف انجلیک کربر اس سے قبل دو بار گرینڈ سلام ٹائیٹل اپنے نام کرچکی ہیں اور وہ2016 ۔کے یوایس اوپن کے فائنل مقابلے کے بعد پہلی بار کسی ٹائیٹل کے حصول کے لئے فائنل مقابلے مین اُتر رہی ہیں۔انہیں 2017میں آسڑیلین اوپن کے میں سیمی فائنل اور فرنچ اوپن کے کواٹر فائنل میں شکست ہوئی تھی یوں وہ بھی ایک طویل وقفہ کے بعد کسی بڑے ایونٹ کے فائنل میں پہنچ رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ تجزیہ کار دونوں کے درمیان مقابلہ کے انہتائی دلچپ ہونے کی توقع کر رہے ہیں،۔ ومبلڈن ٹینس وومن سنگلز کا فائنل مقابلہ آج شام پاکستانہ وقت کے مطابق چھ بجے کھیلا جائے گا