ونٹراولمپکس، جرمنی 3گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست مینز کے لوژ سنگلز مقابلے میں آسٹریا کے ڈیوڈگلیرشرنے گولڈ میڈل جیت کر سب کو حیران کر دیا

پیانگ چانگ(سپورٹس ورلڈ نیوز) پیانگ چانگ میں ہونے والے ونٹر اولمپکس میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، جس میں ایتھلیٹ تمغے تو جیت رہے ہیں لیکن تیز ہواوں نے انہیں پریشان بھی کر رکھا ہے۔ مقابلوں میں اب تک جرمنی 3 گولڈ میڈل کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ مینز کے لوژ سنگلز مقابلے میں آسٹریا کے ڈیوڈگلیرشرنے گولڈ میڈل جیت کر سب کو حیران کر دیا۔یہ لوژ میں آسٹریا کا 50 سال میں پہلا طلائی تمغہ ہے۔ دوسری جانب مردوں کے بیاتلون 10 کلومیٹر اسپرنٹ میں جرمنی کے پیفرنے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ آئس ہاکی کے مقابلوں میں امریکا نے فن لینڈ کو شکست دی جبکہ کینیڈا نے اولمپک پرچم تلے یکجا ہوکر کھیلنے والی روس کی ٹیم کو ہرا دیا ۔ایونٹ میں تیز ہواوں کے باعث اسکی انگ کے کچھ مقابلے ملتوی بھی کرنا پڑے ۔واضح رہے کہ میڈل ٹیبل پر جرمنی تین گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ نیدر لینڈ کی دوسری اور امریکا کی تیسری پوزیشن ہے۔۔

 

دنیا بھر سے کھیلوں کی تازہ ترین خبریں جاننے کے لئے لائیک کریں ہمارا فیس بُک پیج سپورٹس ورلڈ پاکستان 

        https://www.facebook.com/sportsworldpk1/