ونٹر اولمپکس، پانچ طلائی تمغوں کے ساتھ جرمنی کی برتری قائم فری اسٹائل اسکینگ میں کینیڈا ،اسپیڈ اسکیٹنگ میں نیدر لینڈ نے گولڈ میڈل جیت لیے

پیانگ چن(سپورٹس ورلڈ نیوز) پیونگ چینگ ونٹر اولمپکس کے پانچویں دن دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا ۔و نٹر اولمپکس میں پانچ طلائی تمغوں کے ساتھ جرمنی کی برتری قائم ہے ، فری اسٹائل اسکینگ میں کینیڈا ،اسپیڈ اسکیٹنگ میں نیدر لینڈ اور اسکی جمپنگ میں ناروے نے گولڈ میڈل جیت لیے. خواتین کے ہاف پائپ سنو بورڈنگ مقابلے میں امریکہ کی کلوئی کِم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ سترہ سالہ کِم اٹھانوے اعشاریہ پانچ دو پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہیں۔

چین کی ’’لیو جیایو‘‘ نے چاندی جبکہ امریکہ کی’’ اریلی۔ گولڈ ‘‘نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ فری اسٹائل اسکینگ میں کینیڈا کےمائیکل کنگزبری نے دلکش انداز میں جمپ لگائی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ویمنز کے اسپیڈ اسکیٹنگ میں نیدر لینڈ کی ایتھلیٹ چھائی رہیں ،ڈچ سپیڈ سکیٹر آئرین وسٹ نے دسویں مرتبہ سونے کا تمغہ جیت کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔ سلور میڈل جاپان کے حصے میں آیا۔ خواتین کے دس کلو میٹر بائیتھلون مقابلے میں جرمنی کی ’لورا ۔ڈیلمیئر‘نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے اولمپکس میں دوسرا گولڈ میڈل جیتا

۔ مکسڈ ڈبلز کرلنگ کے مقابلے میں عالمی چیمپئن سویٹزرلینڈ نے روس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اسکا مقابلہ کینیڈا سے ہو گا۔ ۔ ویمنز ہی کے آئس ہاکی میچ میں سوئیڈن نے کوریا کو آؤٹ کلاس کر دیا۔سوئڈش ٹیم نے حریف پر ایک دو نہیں آٹھ گول برسائے جبکہ ہوم ٹیم ایک بھی گول نہ کر پائی۔میڈل ٹیبل پر جرمنی  پانچ گولڈ کے ساتھ پہلے نمبرپر ہے، نیدرلینڈ نے تین گولڈ سمیت سات میڈل جیتے ہیں جبکہ امریکا کے میڈلز کی تعداد چھ ہے جس میں سونے کے تین تمغے شامل ہیں۔

 

دنیا بھر سے کھیلوں کی تازہ ترین خبریں جاننے کے لئے لائیک کریں ہمارا فیس بُک پیج سپورٹس ورلڈ پاکستان 

        https://www.facebook.com/sportsworldpk1/