وومن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ2018 ، ہر من پریت کور کی شاندار سینچری کی بدولت، افتتاحی میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 34رنز سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی

گیانا (سپورٹس ورلڈ نیوز) ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے وومن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرکٹ کے افتتاحی میچ بھارتی وومن کر کٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو34رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کر تے ہوئے دو قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج گیانا میں کھیلے گئے وومن ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے گروپ بی کے پہلے اور ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹا س جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر194رنز جوڑے۔

بھارتی ٹیم ی جانب سے ہرمن پریت کور نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کی پہلی سینچری سکور کی۔ انہوں نے یہ سینچری51گیندوں پر سات چوکوں اور اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 103رنزسکور کئے، بھارت کی جانب سے ملنے والے 194رنز کے پہاڑ جیسے ٹارگٹ کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 20اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 160رنز جوڑ سکی۔ یوں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو34 رنز سے شکست دے دی۔ بھارتی بلے باز ہرمن پریت کور کو میچ میں سینچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ ایواڈ سے نوازا گیا۔