پاکستان اور سری لنکا نے ایران اور نیپال کو شکست دے کر13 ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد( سپورٹس ورلڈ نیوز)  پاکستان اور سری لنکا نے ایران اور نیپال کو شکست دے کر13 ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے بیس بال گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں کھیلی جانے والی سات اننگزپر مشتمل مقابلے کے بعد پاکستان نے ایران کی ٹیم کو صفر کے مقابلے 11 سکور سے ہراکرفائنل میں جگہ بنالی،پاکستان کی جانب سے ارسلان جمشید ، ریاض خان اور فضل خان نے دو، دو جبکہ سمیر ، عمیر بھٹی ، مجید ، امین آفریدی اور فقیر حسین نے ایک، ایک سکورکیا، ایران کی ٹیم کوئی بھی سکور نہ بنا سکی، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی (ایڈمن) منصوراحمد مہمان خصوصی تھے ۔دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکاکی ٹیم نے نیپال کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں 11سکور سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔منگل کو کھیلے جانے والی پہلے سیمی فائنل میں ایران کے پچرز نے سمیر اور مجید سمیت پانچ کھلاڑیوں کو زخمی کر دیا گیا۔13 ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کا فائنل آج یکم مارچ دن ڈیڑھ بجے کھلا جائیگا ،اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹینٹ جنرل(ر) سید عارف حسن مہمان خصوصی ہونگے جو کہ جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کرینگے جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے میچ آج صبح 9بجے ایران اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

fallow  us  on  facebook    https://web.facebook.com/sportsworldpk1