ویمنز ایشز، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 منگل کو کھیلا جائے گا

سڈنی( سپورٹس ورلڈ نیوز) ویمنز ایشز، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل منگل کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ ملٹی فارمیٹ کے مطابق میزبان آسٹریلیا کو سیریز میں چھ کے مقابلے میں آٹھ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا ویمن نے پہلے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ انگلینڈ نے دوسرا میچ 40 رنز سے جیت کر سیریز برابر کر دی۔ اس سے قبل آسٹریلیا تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 2۔1 سے شکست دے چکی ہے جبکہ واحد ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔