نیشنل سائیکلینگ چیمپین شپ : پہلے روز مینزمیں آرمی کے ارسلان اورارسلان انجم ۔ وومینزمیں واپڈا کی انعم محمو داور مینز جو نئیر میں کے پی کے کے تنزیل خان نے گولڈ میڈلز جیت لئے

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں کھیلی جارہی 63ویں قومی مینز اینڈ جونئیر اور 12قومی وومن اینڈ جونئیر نیشنل ٹریک سائیکلینگ چیمپین شپ جس میں ملک بھر سے آٹھ ٹیموں کے 100 مرد اور خواتین سینئر و جونئیر کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ۔ایونٹ کا افتتاح پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے سیر کٹری سید اظہر علی شاہ نے اپنے ہاتھوں سے کیا۔ایونٹ کے پہلے روز ہونے والے مقابلوں کے نتائج کچھ اسطرح سے رہے۔
1000میٹر انفرادی ٹائم ٹرائل (مینز ایلیٹ) میں پاکستان آرمی کے ارسلان نے 01:11:72 کے وقت کے ساتھ گولڈ۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے محسن خان نے 01:13:29کے وقت کے ساتھ سلور اور واپڈا کے محمد شکیل نے 01:13:44کے وقت کے ساتھ براونز میڈل اپنے نام کر لیا۔


5001000میٹر انفرادی ٹائم ٹرائل (وومینز ایلیٹ) میں واپڈا کی انعم محمو دنے 00:42:92 کے وقت کے ساتھ گولڈ۔ پاکستان آرمی کی صبیحہ زاہد نے 00:42:94 کے وقت کے ساتھ سلور ۔ اور پنجاب کی آسیہ طارق نے 00:49:91کے وقت کے ساتھ براونز میڈل اپنے نام کر لیا۔


1000میٹر انفرادی ٹائم ٹرائل (مینز جو نئیر) میں کے پی کے کے تنزیل خان نے :39:89 00 کے وقت کے ساتھ گولڈ۔اسلام آباد کے حبیب نے 00:41:49کے وقت کے ساتھ سلور اورپنجاب کے فرمان نے کے 00:42:14کے وقت کے ساتھ براونز میڈل اپنے نام کر لیا۔


4000میٹر پر سویٹ (مینز ایلیٹ) میں پاکستان آرمی کے ارسلان انجم نے 04:59:89کے وقت کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے کرتے ہوئے نیا قومی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔واپڈا کے صابر نے 05:07:67کے وقت کے ساتھ سلور میڈل اور واپڈا ہی کے عظمت اللہ نے05: 07:72 کے وقت کے ساتھ براونز میڈل اپنے نام کر لیا۔