ٓٓآل کراچی اوپن شوتوکان کراٹے چیمپئین شپ ڈسٹرکٹ کورنگی نے جیت لی ڈسٹرکٹ ملیر نے دوسری جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز)19سے 26 نومبرتک ہونے والے آئی ایس اے اسپورٹس فیسٹیول کے دوران لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلی گئی آل کراچی اوپن شوتوکان کاراٹے چیمپئین شپ میں ڈسٹرکٹ کورنگی نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، ڈسٹرکٹ ملیرکی ٹیم مجموعی طور پر دوسری جبکہ ایسٹ کی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ شوتوکان کراٹے چیمپئین شپ کے انفرادی کاتا ایونٹ میں ناصر احمد نے گولڈ، سیف الوریٰ نے سلور جبکہ ایم کشف نے برونز میڈل حاصل کیا۔ کراٹے کے انفرادی کومیتے (فائٹ) ایونٹ میں -30کلوگرام میں راحم صدیقی نے گولڈ، حمزہ شعیب نے سلور جبکہ ارزم خان اور شاہ میرحسین نے برونز میڈل حاصل کئے۔ -35کلوگرام میں واعظ صدیقی نے گولڈ، سید عفان نے سلور جبکہ سید حسنین گیلانی اور سمیع نے برونز میڈل حاصل کئے۔ -40کلوگرام میں انس نے گولڈ، ذیشان نے سلور جبکہ ارمان اور باری نے برونز میڈل حاصل کئے۔ -45کلوگرام کے گرلز مقابلوں میں مہک نے گولڈ، انشال حسین نے سلور جبکہ شیزا اور حانیہ نے برونز میڈل حاصل کی، استشنا کو خصوصی میڈل دیا گیا۔ -50کلوگرام میں عبدالرحمن نے گولڈ، ایم جمیل نے سلور جبکہ ایس ایم اسد علی اور عبدالحسیب نے برونز میڈل حاصل کئے۔ -55کلوگرام میں اویس نے گولڈ، محمد نعمان نے سلور جبکہ ایم ارحم خان اور وہاب نے برونز میڈل حاصل کئے۔ -60کلوگرام میں کشف نے گولڈ میڈل جبکہ -70کلوگرام میں تیمور نے گولڈ میڈل حاصل کئے۔ -67کلوگرام میں محمد ارشاد نے گولڈ، شایان نے سلور جبکہ گل بدین نے برونز میڈل حاصل کیا۔ -75کلوگرام میں طلحہٰ نے گولڈ، رراز خان نے سلور جبکہ افضل نے برونز میڈل حاصل کیا۔ اومن ویٹ میں حنین خان نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ڈسٹرکٹ کورنگی نے 6 گولڈ اور ایک برونز میڈل حاصل کرکے 185پوائنٹ کے ساتھ مجموعی طور پرپہلی پوزیشن حاصل کرلی، ڈسٹرکٹ ملیر کی ٹیم 4گولڈ، ایک سلور اور 2برونز میڈلز حاصل کرکے 145پوائنٹ کے ساتھ رنرز اپ رہی جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ٹیم نے ایک گولڈ، ایک سلور اور پانچ برونز میڈل حاصل کرتے ہوئے 80پوائنٹ کے ساتھ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کراٹے کے مقابلوں کے دوران ٹیکنیکل آفیشلز کی ذمہ داریاں ایس ایم عمران شہزاد احمد، دلاور بھٹی، ڈاکٹر شاہد، ناصر احمد، ایم فیصل خان، ایم شاہداور شیخ مقصود نے انجام دیں۔ آئرن مین اسپورٹس اکیڈمی کے سی ای او دلشاد خان یوسفزئی، فیسٹیول کے چیف آرگنائزر نعیم نور صدیقی اور آئی کے او ماتسوشیما کے پاکستان چیف سینسی کلیم اللہ خان نے کامیاب کراٹیکاز کو میڈلز اور سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے۔اس موقعے پر مہمان مارشل آرٹس ماسٹرز میں شی ہان دوست محمد، شیہان جاوید علی، ماسٹر راجہ ٖضنفر، ماسٹر محمد راشد، سینسی سید اشرف علی، سینسی سید رضوان علی، سینسی محمد شاہد، سینسی احمد دین اور دیگر مارشل آرٹس و اسپورٹ سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں۔چیمپئین شپ کے اختتام پر شن بوکو شوتوکان کراٹے کے چیف انسٹرکٹر اور نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے جنر ل سیکریٹری شی ہان شہزاد احمد نے کامیاب تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مہمان نان گرامی کو خصوصی میڈلز اور شیلڈز پیش کیں۔