قومی ہاکی چیپئین شپ کے لئے پنجاب کی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلزآج 5 دسمبر 11بجے اور6دسمبر کو نیشل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد کئے جائیں گے

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے پی ایچ ایف کی جانب سے 15 سے 30دسمبرتک سکھر میں اعلان کردہ 64ویں قومی ہاکی چیپئین شپ کے لئے پنجاب کی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کرنل (ر) آصف کھو کھر کے مطابق ٹرائلز 5اور6دسمبر کو نیشل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد کئے جائیں گے۔ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے پنجاب کی ٹیم کی سلیکشن کی ذمہ داری قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے سر براہ حسن سردار کو سونپی ہے۔جو ٹرائلز کے بعد پنجاب کی ہاکی ٹیم کا حتمی انتخاب کریں گے۔ٹرائلزآج 11بجے شروع ہونگے۔