ٹرائینگلرہاکی سیریز : پہلے میچ میں پاکستان سینئر ہاکی ٹیم نے پاکستان وائیٹ کی ٹیم کو 2-0سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی ,سیریز کے شیڈول اور وینیو میں راتوں رات تبدیلی آخر وجہ کیا ہوگئی؟

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اعلان کردہ ٹرائینگلرہاکی سیریز کے سلسلہ میں آج بدھ کے روز جو ہر ٹاون ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان سینئر ہاکی ٹیم نے پاکستان وائیٹ کی ٹیم کو 2-0سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔ سینئر ٹیم کی جانب سے دونوں گول قومی ہاکی ٹیم کے کپتان سٹرائیکر حسیم خان نے کھیل کے 19اور26ویں منٹ میں کئے۔ یاد رہے کہ پی ایچ ایف نے چند دن قبل اس ٹرائینگلر سیریز کا اعالن کیا تھا اس ضمن میں پاکستان سینئر ،پاکستان وائیٹ اور ڈیویلپمینٹ سکواڈ کے نام سے تین ٹیمیں تشکیل دی تھیں جن میں سے پاکستان وائیٹ اور ڈیویلپمینٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے پی ایچ ایف کی انتظامیہ پر انگلیاں اُٹھائی گئیں تھیں اور الزام لگایا جارہا تھا کہ پی ایچ ایف نے ان ٹیموں میں پر چی کی بنیاد پر ایسے کھلاڑیوں کو بھی سلیکٹ کیا تھا جنہوں نے سلیکشن کے لئے ٹرائل ہی نہیں دئے تھے اور وہ ملک سے باہر تھے۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف نے اس ایونٹ کا آغاز بغیر کسی شیڈول کے ہی آج اچانک کر دیا۔حالانکہ اس حوالے سے پہلے طے کیا گیا تھا کہ یہ ایونٹ ۔بنوں ،اوکاڑہ،راولپنڈی،سرگودھااور لاہور میں منعقد کیا جائے گا اور اس حوالے سے متوقع تاریخ پانچ مئی دی گئی تھی اور پہلا میچ پانچ مئی کو بنوں میں کھیلا جانا تھا۔ مگر اچانک گذشتہ روز پی ایچ ایف کی جانب سے راتوں رات اس ایونٹ کو لاہور میں کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے آج اسکا پہلا میچ کروا بھی دیا گیا۔ اس ایونٹ کے حوالے سے یہ بھی طے کیا گیا تھا کہ تمام میچز کے موقع پر سلیکشن کمیٹی کے تمام ممبران رسید جو نئیر۔ قاسم خان ۔فرحت خان اور وسیم فیروز موجود ہونگے تاکہ وہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ کر بہترین ٹیم کا انتخاب عمل میں لائیں۔مگر پہلے میچ کے مو قع پر دو ممبران سیلکشن کمیٹی موجود نہیں تھے پی ایچ ایف کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ فرحت خان اور وسیم فیروز کل سے ایونٹ کو جوائن کریں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کل بھی لاہور پہنچ پاتے ہیں یا نہیں۔ پی ایچ ایف کی جانب سے عجلت میں اس ایونٹ کے آغاز پر خود پیایچ ایف سے منسلک لوگ اور سابق اولمئین بھی حیران ہیں کہ آخر کون سی ایسی مجبوری تھی جس کی وجہ سے اس ایونٹ کو بغیر کسی شیڈول کے راتوں رات کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا اور وینیو اور تاریخیں بھی تبدیل کر دیں گئیں؟

fallow  us  on  facebook   https://www.facebook.com/sportsworldpk1