ٹرینٹ بولٹ پاکستان کے خلاف ون ڈے میچ میں بہترین باؤلنگ کرنے والے کیوی باؤلر بن گئے

ڈونیڈن ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) ٹرینٹ بولٹ پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بہترین باؤلنگ کرنے والے کیوی باؤلر بن گئے، انہوں نے گزشتہ روز گرین شرٹس کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7.2 اوورز میں 17 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی طرف سے پاکستان کے خلاف بہترین باؤلنگ کا اعزاز میٹ ہنری کو حاصل تھا جنہوں نے 2014ء4 میں ابوظہبی میں گرین شرٹس کے خلاف میچ میں 9 اوورز میں 30 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔