ٹورنامنٹ کا آغاز افتتاحی میچ صادر بر یونین نے پنالٹی ککس پر پاک ذمیندار یوتھ فٹ بال کلب کو شکست دیدی

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کلاکوٹ اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ڈاکٹر ٹیپو اینڈملیر یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے لیاری میں “آل لیاری عبداللہ جے میمن فیلڈ لائٹ یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ “کا آغاز ہوگیا ۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ صادربر یونین یوتھ فٹ بال کلب نے پاک ذمیندار یوتھ فٹ بال کلب کو شاندار مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر 3-2سے شکست دیدی دوران کھیل مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہو قبل ازیں ٹورنامنٹ کا افتتاح شبیر احمد خان تنولی نے کیا اس موقع پر کلاکوٹ اسٹار کے چیئر مین محمد صدیق ،جنرل سیکریٹری محمد حسین ہیرو ،عبدالطیف ،ماسٹر نذیر احمد ،عبدالرشید بگٹی ،نذیر ،رمضان فریدی ،عبدالقیوم کوچ ،شاہ مراد اور آرگنائزینگ سیکریٹری منیر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔افتتاحی میچ میں ریفریز کے فرائض کلاکوٹ اسٹار کے سنیئر کھلاڑی ذاہد نے انجام دیئے ۔